کمیٹیوں کی عدم فعالیت‘ ضلع ملتان کے ہزاروں مستحقین زکوٰۃ2 سال سے گزارہ الاؤنس جہیز فنڈ، مفت علاج و تعلیمی سہولتوں سے محروم

کمیٹیوں کی عدم فعالیت‘ ضلع ملتان کے ہزاروں مستحقین زکوٰۃ2 سال سے گزارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)ضلع ملتان کی 60 لوکل زکوٰۃکمیٹیوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مستحقین گزشتہ دو سال سے گزارا الاؤنس، جہیز فنڈ، برسر روزگار سکیم، مفت علاج اور مفت (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

تعلیمی سہولیات سے محروم، جلال پور سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر بھی کمیٹیوں کی فعالی میں کردار ادا نہ کر سکیں۔ واضح رہے کہ ضلع ملتان میں کل 558لوکل زکوٰۃکمیٹیاں ہیں جن میں سے 498 کمیٹیاں فعال ہیں جبکہ 60 کمیٹیاں بے جاء سیاسی مداخلت کے باعث گزشتہ دو سال سے عدم تشکیل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مستحقین امداد سے محروم ہیں۔ محکمہ زکوٰۃو عشر کے ذرائع کے مطابق ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ن لیگی رہنماؤں ایم این اے عبدالغفار ڈوگر، سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالوحید ا?رائیں اور ایم پی اے رانا محمود الحسن، این اے 152 میں ایم این اے جاوید علی شاہ، ایم پی ایرانا اعجاز نون جبکہ حلقہ این اے 153 میں ایم این اے رانا قاسم نون اور ایم پی اے نغمہ مشتاق لانگ کے درمیان لوکل زکوٰۃکمیٹیوں کی تشکیل میں اختلافات بدستور برقرار ہیں جس کی وجہ سے ضلع ملتان میں 60 لوکل زکوٰۃکمیٹیاں عدم تشکیل کا شکار ہیں۔