فرد جرم کی تبدیلی‘ قندیل کیس کی سماعت ملتوی

فرد جرم کی تبدیلی‘ قندیل کیس کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

قتل کیس میں فرد جرم تبدیل کرنے کیلئے درخواست پر مزید بحث کے لئے سماعت4 مارچ تک ملتوی کرنیکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں کیس کی گزشتہ روزسماعت پر پولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں وسیم اورحق نواز کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا نیز ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پیش ہوا۔دریں اثناء اشتہاری ملزم ظفر گرفتارنہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیاجاسکاہے۔یادرہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ میں فردجرم درست طورپرنہ لگنے کی درخواست دی گئی تھی جس پر گزشتہ روزبحث جاری رہی اوروکلاء کی جانب سے قانونی نکات پیش کئے گئے جس کے بعد مزید بحث کے لئے سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔
قندیل قتل کیس