صادق آباد ‘ واٹر سپلائی، گیس لائنوں کی تبدیلی

صادق آباد ‘ واٹر سپلائی، گیس لائنوں کی تبدیلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نمائندہ پاکستان ،تحصیل رپورٹر) صادق آباد (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

میں 70کروڑ روپے سے واٹر سپلائی کے میگا پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری،شہر بھر میں سوئی گیس کے پائپ لائنوں کی تبدیلی کا منصوبہ زیر تکمیل ہے،بھونگ سے صادق آباد سوئی گیس کی مین لائن بچھائی جانے کیلئے منظوری حاصل کی جاری ہے ،صادق آباد کے حلقہ این اے 197کے تمام علاقوں اور چکوک میں بجلی اور سوئی گیس کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار ایم این اے و چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی سردار محمد ارشد خان لغاری نے بستی رشید آباد میں چوہدری شفقتحسین کی درخواست پر بجلی کے دو نئے ٹرانسفارمرز کے افتتاح اور چکنمبر166پی گرین ٹاؤن میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چئیرمین بلدیہ چوہدری شفیق احمد پپا،ایکسئین میپکو شفیق الرحمن لاشاری،ایس ڈی او اسرار احمد،زبیر افضل چوہدری،،حافظ زاہد محمود،فاروق احمد لغاری،میاں صابر حسین،،ارشد تاج چوہدری،میاں انعام باری،رانا کامران،ملک خالد شہزدوارڈ نمبر23،حاجی خالد محمود سعیدی،حاجی بابر علی،رانا امجد بشیر،حافظ ضیاء الحق،اسد نواز چیمہ،میاں مسعود اشرف،چوہدری محمود احمد،عاطف رحیم،چاچا جاوید،افضل صدیقی،میاں ناصر علی،حافظ عبدالغفار نقشبندی،رشید احمد گوندل،خالد اعوان،نعمان خالد،عمران صابر چیمہ،عبدالخالق چوہدری,حاجی زاہد اقبال،خالد جاوید چشتی،انیس احمد چوہدری،چوہدری اشفاق خالق سمیت علاقہ بھر کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں دریں اثناء چوہدری شفقت حسین کی رہائش گاہ پر ظہرانہ بھی دیا گیا جبکہ کونسلر چوہدری عبدالخالق کی رہائش گاہ گرین ٹاؤن میں ایم این اے نے عمادین علاقہ سے خطاب کیا جبکہ حافظ منور ضیاء قادری نے دعا کروائی
ارشد لغاری