ضلع کونسل وہاڑی کا بجٹ اجلاس غیر آئینی و غیر قانونی‘ حکومتی ارکان نے دھونس و دھاندلی کا مظاہرہ کیا ‘ علمدار شاہ

ضلع کونسل وہاڑی کا بجٹ اجلاس غیر آئینی و غیر قانونی‘ حکومتی ارکان نے دھونس و ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی)ضلع کونسل وہاڑی میں اپو ز یشن (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

لیڈ ر پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما سید علمدار شاہ نے کہا ہے ضلع کونسل کا منعقد ہونے والے بجٹ اجلاس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے کیونکہ بلدیاتی ایکٹ کی شق نمبر104/6کے عام اجلاس کو بجٹ اجلاس میں بتدیل نہیں کیا جا سکتا، ایجنڈا کی کا پی کے مطا بق اجلا س میں غیر آئینی اقدامات اُٹھا ئے گئے جس کی ہا ؤ س میں بھرپور مزاحمت کی گئی لیکن حکومتی اراکین نے دھونس او ر دھاندلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عام اجلاس کو بجٹ اجلاس میں تبدیل کرکے بجٹ پیش کرنے کے فوراً بعد بجٹ منظور بھی کرا لیا اس غیر آئینی اقدام کے خلاف پی ٹی آئی ممبران نے اجلاس کا با ئیکا ٹ کیا اور اب اس کے خلاف ہائی کورٹ میں بھی جارہے ہیں وہ گزشتہ روز ضلع کونسل کے جلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر چیئرمین یونین کونسلز مہر مبشر سگو ، محمد خاں کھچی ، عبداللہ ملیزئی ، اقبال حسین شاہ ، مہر ریا ض گھلوی ، عمران خاں کھچی ، محمد آصف ارائیں ، سابق نا ظم راؤ مختار احمد ، عبدالرزاق بھٹی نمبردار ، یوسف مشتاق با جوہ ، میاں جہا نز یب دولتانہ ، محمدیونس بھٹی چیئرمین بھی موجود تھے۔