تاندلیانوالہ:زمینی تنازعہ پر دولیگی دھڑوں میں تصادم
تاندلیانوالہ(نمائندہ خصوصی)تاندلیانوالہ میں زمین کے تنازعہ پر دولیگی دھڑوں کے درمیان تصادم اور احتجاجی ریلی پر ایک لیگی دھڑے کی جانب سے اندھادھند کی فائرنگ سے صحافی اور سابق ٹاؤن نائب ناظم سمیت 15افراد شدید زخمی ہوگئے پھر ایم این اے گروپ کے افراد نے ایم پی اے گروپ اور چیئرمین کے خلاف پل نہر بنگلہ پر شدید احتجاج کیا اور سڑک کو بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دئیے رکھا معلوم ہواہے کہ چیئرمین اور ایم پی(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
اے گروپ کی ایم این اے گروپ کے میاں ضیاالحق کونسلر ،میاں انوار الحق کی گرین ویلی کالونی میں حصہ داری تھی لیکن پھر بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین شپ کیلئے چوہدری سعید اور میاں ضیاالحق بھی سامنے آگئے اور میاں ضیاالحق کو نسلر نے ایم پی اے گروپ کے چیئرمین کے خلاف ووٹ دیا لیکن گرین ویلی کا دفتر پٹرول پمپ پر قائم کیا ہوا تھا اس پٹرول پمپ پر میاں ضیا الحق کونسلر اپنے بھائی انوار الحق کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے کہ ایم پی اے گروپ اور چیئرمین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ آور ہوگئے اور میاں ضیاالحق اور میاں انوار الحق کو شدید مار پیٹ کی جس سے وہ زخمی ہوگئے اس واقعہ پر ایم این اے گروپ کے میاں ضیاالحق کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر انجمن تاجراں کی حمایت حاصل کی اور ایم پی اے گروپ کے خلاف تاجراں نے احتجاجی طورپر ہڑتال کی اور شٹرڈاؤن کردیا پھر ایک ریلی نکالی جب ریلی کے شرکا ماہی چوک پہنچے تو وہاں پر چیئرمین لوگوں سے دکانیں کھلوا رہے تھے ان دونوں گروپوں کے درمیان تکرار ہوگئی اور ایم پی اے گروپ کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں کوریج کرتے ہوئے مقامی صحافی شہزاد اشرف ،سابق ٹاؤن نائب ناظم شہیرداؤد بٹ،امین ،رحمان ،شہزاد،حسن ندیم،محمد اقبال،اظہر حیات، ایسل ارشاد،عمردارزاور عمرفاروق وغیرہ 15افراد شدید زخمی ہوگئے ان میں سے8افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد بھیج دیا گیا اس فائرنگ کے بعد مظاہرین نے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کے مطالبہ پر پل نہر بنگلہ پر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کرکے ٹریفک معطل کردی اور دھرنا بھی جاری رکھا اس احتجاجی مظاہرین سے سابق ٹاؤن ناظم میاں علی گوہر بلوچ،پی ٹی آئی کے چوہدری مشتاق احمد طور،چوہدری محمد ندیم،سابق ایم پی اے خالد محمود وٹو،چوہدری ضیااللہ رحمانی سٹی صدر (ن) لیگ بھی موقع پر موجود تھے انہوں نے اس کھلم کھلا دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن نے بھی پل نہر بنگلہ پر پہنچ کر حالات سے آگاہی حاصل کی اس واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
تاندلیانوالہ