سیکیورٹی فورسز کا ملک کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن ،2سو سے زائد افراد گرفتار

سیکیورٹی فورسز کا ملک کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن ،2سو سے زائد افراد ...
سیکیورٹی فورسز کا ملک کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن ،2سو سے زائد افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن کر کے 2سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

ابتک نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشن کے دوران مختلف شہروں سے 2سو سے زائد افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر کے بس ٹرمینل کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد خلیل عرف جلیل کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے جوبلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
دوسری جانب لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کرکے بارودی مواد ،ڈیٹو نیٹراور دیگر سامان برآمد ہوا۔ حافظ آباد اور لودھراں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کومبنگ آپریشن کے دوران 137افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔اٹک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے 7 مشکوک افراد کوگرفتار کرلیا۔