رد الفساد، کومبنگ آپریشن میں شہریوں کومشکلات پرمعذرت خواہ ہیں:رانا ثناءاللہ

رد الفساد، کومبنگ آپریشن میں شہریوں کومشکلات پرمعذرت خواہ ہیں:رانا ثناءاللہ
رد الفساد، کومبنگ آپریشن میں شہریوں کومشکلات پرمعذرت خواہ ہیں:رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آپریشن رد الفساد، کومبنگ آپریشن میں شہریوں کومشکلات پرمعذرت خواہ ہیں،آپریشن کسی قومیت کیخلاف نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانو ن نے کہا کہ لوگوں کوعدم تحفظ کےاحسا س میں مبتلاکرنےکی کوشش کی گئی، کوشش کی جائیگی سرچ آپریشنز میں چاردیواری کے تحفظ کوملحوظ خاطررکھاجائے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے باعث عام شہریوں کوبھی صورتحال کاسامناہوتاہے، ہم سب کو ملک کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سندھ اور کے پی کے میں بعض نام نہادسیاسی لیڈرپنجاب کیخلاف نفرت پھیلاررہے ہیں۔پختون ہمارے بھائی ہیںاور پنجاب میں رہنے والے پختونوں کوکاروبارکاپوراحق ہے،پختونوں کو پنجاب میں رہنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا دوسروں کو۔وزیرقانون نے کہا کہ امیرمقام کویقین دلاتاہوں انکے خدشات دورکرنےکی کوشش کرینگے۔

مزید :

لاہور -