پاکستان ہیلی کاپٹرز افغانستان میں آگئے، کابل حکام کی الزام تراشی

پاکستان ہیلی کاپٹرز افغانستان میں آگئے، کابل حکام کی الزام تراشی
پاکستان ہیلی کاپٹرز افغانستان میں آگئے، کابل حکام کی الزام تراشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (آئی این پی)افغانستان نے کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو 2 ہفتوں کے دوران تیسری مرتبہ طلب کرکے سرحد پار سے گولہ باری کرنے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

پیر کو افغان خبررساں ادارے ”خاما پریس “ کے مطابق کابل میں تعینات پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین کو دو ہفتوں سے کم وقت میں تیسری مرتبہ طلب کرکے سرحد پا ر سے گولہ پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ سید ابرار حسین کو دوپہر کے وقت طلب کرکے مشرقی صوبہ کنڑ کے علاقوں خاص کنڑ،درہ شالی ،سرکانو،درہ نولی ،شادی خیل اور درہ شنگوری میں مبینہ طور پر سرحد پار سے کی جانے والی گولہ باری پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

بھارت: انتہا پسند تنظیم کیخلا ف آواز اٹھانے پر سابق فوجی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

بیا ن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے خاص کنٹر ضلع میں افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں چار بچے جاں بحق ہوگئے۔فرسٹ پولیٹیکل سیکرٹری موسی آریفی نے پاکستانی سفیر سے افغان حکام کی جانب سے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔اس سے قبل گزشتہ روز اتوار کو افغان دفترخارجہ نے کابل میں پاکستان سفیر کوطلب کرکے سرحدوں کی بندش پراپنی تشویش سے آگاہ کیا۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفیرابرار حسین کو افغان دفترخارجہ میں طلب کیاگیا۔افغان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کی جانب سے سرحد بند ہونے کے وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے'۔

افغان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ 'سرحد کھولنے کیلئے پاکستان کوخط بھی لکھا گیاتھا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفیرنے جواب دیا کہ ملک میں آپریشن ردالفساد شروع کیاگیاہے اور سرحد بند کرنے کا مقصد دہشت گردوں کا پاکستان میں داخلہ روکنا ہے۔پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں دہشتگردکے خاتمے کے لئے بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے۔ ابرار حسین نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر واقع قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں بھی سکیورٹی کے انتظامات سخت کرکے افغان سرحد کو آمدورفت اور تجارت کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور لوگوں کی باقاعدہ تلاشی لی جارہی ہے۔