بل پیش ہو گا تو سب کے تحفظات دور ہو جائیں گے : شیخ رشید احمد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں 2سال کی توسیع دینے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کے متفقہ فیصلے کے بعدپارلیمانی رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں دو سال کی توسیع دینے پر اتفاق ہو گیا ہے ، بل پیش ہو گا تو رفتہ رفتہ سب کے تحفظات دور ہو جائیں گے ۔ پارلیمانی رہنما میڈیا ٹاک میںفوجی عدالتوں میں توسیع کا باضابطہ اعلان کریں گے۔