حکومت سندھ نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں کرانے کی پیشکش کردی
کراچی (این این آئی)حکومت سندھ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا فائنل کراچی میں کرانے کی پیش کردی ہے۔اس ضمن میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے صرف ایک دو واقعات نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے۔ایک ماہ ہو گیا پنجاب حکومت پی ایس ایل فائنل کا فیصلہ ہی نہیں کرپارہی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ سندھ حکومت سے رابطہ کرے۔ہم کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے کے لیے تیار ہیں۔سندھ حکومت اس سلسلے میں بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔ہم دہشتگرد حملوں کے بعد چھپ کر نہیں بیٹھے بلکہ دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا ہے۔