امریکہ کے دفاعی بجٹ میں 54 ارب ڈالر اضافے کی تجویز

امریکہ کے دفاعی بجٹ میں 54 ارب ڈالر اضافے کی تجویز
امریکہ کے دفاعی بجٹ میں 54 ارب ڈالر اضافے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ امریکہ کے 2018 کے بجٹ میں دفاعی اخراجات 54 ارب ڈالر یعنی نو فیصد کا اضافہ کیا جائے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مختلف سرکاری ایجنسیوں کو بجٹ کا مسودہ بھیجا گیا ۔ تجویز کردہ مسودے میں ماحولیاتی بجٹ اور غیر ملکی امداد میں کمی کی گئی ہے۔تاہم ٹرمپ کے پلان میں بڑے فلاحی پروگراموں جیسے سوشل سکیورٹی اور میڈی کیئر کو نہیں چھیڑا گیا جبکہ ریپبلکن پارٹی نے ان میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔توقع ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے مجوزہ بجٹ کا حتمی مسودہ مارچ کے وسط میں پیش کریں گے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں گورنز کی ایک ملاقات میں کہا کہ ہم نے کم (وسائل) کے ساتھ زیادہ کام کرنا ہے، اور حکومت کو کم خرچ پر چلانا ہے اور احتساب کرنا ہے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ ملک کے انفراسٹرکچر (تعمیری ڈھانچے) کے بارے میں کانگریس کے سامنے اپنی تقریر میں بتائیں گے۔ انھوں نے کہا ہمیں انفراسٹرکچر پر بہت توجہ دینی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ دفاعی اخراجات میں اضافہ کریں گے اور فلاحی پروگراموں کو محفوظ رکھیں گے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ان کا بجٹ ’ملٹری، تحفظ، اور اقتصادی ترقی‘ پر توجہ دے گا۔