سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز، تصاویر سے بلیک میلنگ
لاہور(ویب ڈیسک) فیس بک پر خواتین اور بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز ،تصاویر اپ لوڈ کر کے انہیں بلیک میل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو 2 ماہ میں 500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں ،حکام چکراکر رہ گئے۔
روزنامہ دنیا کے مطابق موبائل فون ،لیپ ٹاپ اور خفیہ کیمروں کے ذریعے خواتین کو بہلا پھسلا کر ہوٹلز یا مخصوص جگہوں پر بلا کر ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز ،تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ذہنی طور پر بیمار یہ ملزم خواتین اوربچوں کواپناشکار بنارہے ہیں ،ایف آئی اے ذرائع کا کہناہے کہ نو عمر لڑکیوں کی بڑی تعداد عشق اور محبت کے نام پر اپنی عزتوں سے کھیل رہی ہیں،2ماہ کے دوران بلیک میلنگ کے حوالے سے 500سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ انکوائریاں مکمل کرکے 17مقدمات درج کئے اور 15ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔
STOREMASS ، پاکستان میں سستی و کوالٹی آن لائن شاپنگ کا مرکز
حکام کا کہناہے کہ عملہ کم ہونے کی وجہ سے بھی ایف آئی اے کو موصو ل ہونے والی درخواستوں پر کارروائی کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کرنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم محمد وسیم کو گرفتار کر لیا۔