آذربائیجان کے صدر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آذربائیجان کے صدر اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ۔
نیو نیو ز کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اسلام آباد پہنچ گئے جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر مہمان صدر کو21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے مہمان صدر کا استقبال کیا۔