لاہور میں پی ایس ایل فائنل، عمران خان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایسی تصاویر جنہیں دیکھ کر اس دوہرے معیار پر پاکستانیوں کو بھی غصہ آ جائے

لاہور میں پی ایس ایل فائنل، عمران خان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایسی تصاویر ...
لاہور میں پی ایس ایل فائنل، عمران خان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایسی تصاویر جنہیں دیکھ کر اس دوہرے معیار پر پاکستانیوں کو بھی غصہ آ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیا ہے تو دوسری جانب دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے خیبرپختونخواہ میں ایسا کام کر کے فخر کا اظہار کیا کہ ان کے دہرے معیار پر پاکستانیوں کو بھی غصہ آ جائے گا۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پہلا پلے آف خطرے میں پڑگیاکیونکہ دبئی حکومت نے۔۔۔ کرکٹ کے دیوانوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کی انتظامیہ نے رواں سال جنوری میں سوات کے علاقے مالم جبہ میں بین الاقوامی سکینگ کے مقابلے کرائے جس میں دنیا بھر کے غیر ملکی کھلاڑی شریک ہوئے۔ یہ مقابلے پاک فضائیہ کے زیر اہتمام ہوئے جس میں مراکش، سلواکیہ، سری لنکا، یونان، افغانستان، ترکی، یوکرائن، تاجکستان اور پاکستان کے 50 مرد اور 10 خواتین کھلاڑی شریک ہوئیں۔
عمران خان نے مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری کیں اور بڑے فخر سے کہا کہ ”پاکستانیوں کیلئے فخر کا لمحہ۔۔۔ بہتر سیکیورٹی اور خیبرپختونخواہ حکومت کی کوششیں انٹرنیشنل سکینگ مقابلوں کو 11 سال بعد مالم جبہ میں واپس لے آئیں۔“

لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل رکوانے کیلئے پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی
جب کپتان اپنی حکومت کے کارنامے پر خوش ہو رہے تھے تو دیگر پاکستانی بھی ان کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی خوشی میں شریک ہوئے تھے اور پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی کھیلوں کے مختلف ایونٹس کے کامیاب انعقاد کیلئے دعائیں کی تھیں جو شائد قبول ہو گئیں اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کی میزبانی قذافی سٹیڈیم کو مل گئی۔
لیکن کپتان اس پر خوش نظر نہیں آئے اور اسے سراسر پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج، رینجرز اور پولیس کے دستوں کی گشت اور سڑکیں بند کرنے سے دنیا کو بہتر پیغام نہیں جائے گا اور اگر خدانخواستہ کوئی انہونی ہو گئی تو پھر 10 سال بھی کرکٹ واپس نہیں آئے گی۔

عمران خان کا بیان ان کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے، فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ ہو چکا، سب کو حمایت کرنی چاہئے:شاہد آفریدی
عمران خان کے اس بیان پر پاکستانی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد ہو سکتا ہے اور غیر ملکی کھلاڑی اس میں شرکت کیلئے پاکستان آ سکتے ہیں تو پھر اعداد و شمار کے لحاظ سے سب سے محفوظ صوبے میں فوج اور رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں پی ایس ایل کا فائنل کیوں نہیں ہو سکتا؟

مزید :

T20 World Cup -