پشاور زلمی کے خلاف اہم ترین میچ سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نامور غیر ملکی کھلاڑی ساتھ چھوڑ گیا کیونکہ۔۔۔ سرفراز الیوین کو شدید جھٹکا لگ گیا، شائقین میں بے چینی پھیل گئی
شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے خلاف پلے آف کے انتہائی اہم میچ سے قبل ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ ایک اور اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی قومی مصروفیات کے باعث وطن واپس روانہ ہو گیا ہے۔
شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹر محمود اللہ ریاض قومی مصروفیات کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیمپ کو خیرباد کہہ کر وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں جو سری لنکا کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
وطن واپسی سے قبل انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ”اسلام و علیکم ۔۔۔ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے کھیلنے کا موقع دیا، اور میں اپنے ساتھیوں، کوچز اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے زیادہ سپورٹ کیا، مجھے پشاور زلمی کے خلاف آخری میچ کے بعد وطن واپس جانا پڑ رہا ہے کیونکہ میں نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنی ہے۔
Mahmudullah Riyad has a message for all his fans from Quetta Gladiators.
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 27, 2017
Lets wish him luck for his international duties #KaiKaiQuetta pic.twitter.com/UTg9uIqDVq
میں پلے آف مرحلے کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہم فائنل میں جگہ بنائیں گے اور پھر فائنل میں فاتح بھی ہوں گے۔“
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکن آل راﺅنڈر تھیسارا پریرا بھی قومی مصرویات کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ساتھ چھوڑ کر وطن واپس جا چکے ہیں جبکہ فاسٹ باﺅلر عمر گل پشاور زلمی کے خلاف میچ میں وہاب ریاض کی گیند بازو پر لگنے کے باعث زخمی ہو کر پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں۔