بھارتی سپریم کورٹ نے ڈاﺅن سنڈروم کے شکار بچے کا حمل گرانے کی درخواست مسترد کردی
نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی سپریم کورٹ نے مادررحم میں ڈاون سینڈروم کے شکار بچے کا حمل گرانے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ نے ایک خاتون کی طرف سے دائر مقدمہ کی سماعت کی جس کا موقف تھا کہ ان کے پیٹ میں پروان چڑھنے والا بچہ ڈاون سنڈروم کا شکار ہے لہذا اسے اسقاط حمل کی اجازت دی جائے ۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
دورکنی بینچ نے اس درخواست کو میڈیکل رپورٹوں کے تناظر میں جانچا اورقرار دیا کہ 20ہفتوں سے زائد عمر کے بچے کا اسقاط محض اس بنیاد پر نہیں کیا جاسکتا کہ اسے ڈاون سینڈروم ہے۔عدالت نے کہاکہ بچے کی بیماری بدقسمتی ہے تاہم ہمارے ہاتھوں میں ایک زندگی ہے جسے ہم ختم نہیں کرسکتے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے اگر مادررحم میں موجود بچے کی بیماری سے ماں کی زندگی کو خطرہ ہوں تو اس صورت میں ماں کو اسقاط کی اجازت ہے۔