دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک میں نوجوان لڑکا لڑکی کو غیر اخلاقی تعلق قائم کرنے پر کوڑوں کی سزا، لیکن کوڑے مارتے مارتے ایسا کام ہوگیا کہ دیکھ کر ہی انسان توبہ کرنے پر مجبور ہوجائے

Feb 28, 2017 | 08:22 PM

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کی صوبہ آچے میں شرعی قانون کے نفاذ کے بعد جرائم کے مرتکب افراد کو دھڑا دھڑ کوڑے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے کے دارالخلافہ باندہ آچے میں کوڑے برسانے کا تازہ ترین مظاہرہ دیکھا گیا، جہاں ناجائز مراسم استوار کرنے کے جرم میں ایک شادی شدہ شخص کو اتنے کوڑے مارے گئے کہ وہ بیہوش ہوکر وہیں ڈھیر ہوگیا۔

’وہ مجھے مارتا تھا اور جب جسم پر زخم بن جاتے تو انہیں اپنے ہونٹوں سے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی آپ بیتی سنادی کہ جان کر کوئی بھی کانپ اُٹھے
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کو مزید کوڑے مارنے کے لئے اٹھانے کی کوشش کی گئی مگر یہ ہوش میں نہ آیا جس کے بعد سپاہی اسے اٹھا کر لے گئے۔ اس کے ساتھ تعلق استوار کرنے کے الزام میں گرفتار کی گئی خاتون کو بھی سینکڑوں افراد کے سامنے کوڑے مارے گئے۔
انڈونیشیا میں آچے واحد صوبہ ہے جہاں شرعی قانون نافذ ہے۔ یہاں جوا بازی، شراب نوشی اور ناجائز مراسم کے الزام میں گرفتارہونے والوں کو سرعام کوڑے مارے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں