کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ایسا کام کر دیا کہ لاہور قلندرز کی یاد تازہ ہو گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 201رنز کا ہدف دے کر لاہور قلندرز کی یاد تازہ کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آبادیونائیٹڈ جو جیت کیلئے 201رنز کا ہد ف دیاہے جس میں احمد شہزاد نے انتہائی طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے 38گیندوں پر 4چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 71رنز کی اننگ کھیلی جس نے مخالف ٹیم کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 201رنز کا ہدف دیا تھا جوکہ پی ایس ایل سیزن 2کا سب سے بڑا ہدف تھا لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسے حاصل کر لیا تھا اورلاہور قلندرز کو شکست کا سامناکرنا پڑا تھا ۔تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز کا یہ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب نہیں ہوئی لیکن انہوں نے یہ ریکارڈ برابر کر دیاہے۔