ہواوے نے ورلڈ موبائل کانگریس میں ہواوے P10متعارف کرادیا
لاہور(اسٹاف رپورٹر)ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے ورلڈ موبائل کانگریس 2017میں ہواوے P10 اور ہواوے P10پلس متعارف کرادیا ہے ۔پی سیریز کے یہ دونوں نئے اسمارٹ خوبصورت ہارڈ ویئر اور جدید ایڈوانس سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔یہ دونوں اسمارٹ فونز نئے دیدہ زیب رنگوں،نئے Leica فرنٹ و بیک کیمرے اور کٹنگ ایج فیچرز سے مزین ہیں۔پی سیریز کے ان نئے اسمارٹ فونز کی تعارفی تقرینب کے موقع پر ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای او Richard Yuکا کہنا تھا کہ آج کی دنیا میں ثقافت اور ٹیکنالوجی کے کردار اور اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے اور ہم بھی ایسی مصنوعات فراہم کرنا چاہتے ہیں جو کہ ٹیکنالوجی اور ثقافت کے حسین امتزاج پر مبنی ہوں،ہماری یہ دونوں نئی ڈیوائسز بہترین ڈیزائن پر مشتمل ہیں اور Leicaکے ساتھ صارفین کو تصویر کشی کی شاندار
تجربے سے روشناس کرانے کی بھرپور اہل ہیں۔ ہواوے P10 اور ہواوے P10پلس پاکستا ن میں بھی جلد متعارف کرائے جائینگے ،ہواوے P 10نیا لیسیا ڈیول کیمرہ 2.0اور ہواوے P10پلس لیسیا ڈیول کیمرہ 2.0پرو ایڈیشن کے ساتھ دستیاب ہے۔
،صارفین 12میگا پکسل کے RGBسینسر اور 20میگا پکسل کے مونو کروم سینسر کے ذریعے ریئر اور فرنٹ کیمرے کا زیادہ بہتر استعمال کرسکیں گے ،یہ دونوں اسمارٹ فونز نہ صرف اسمارٹ فونز ہیں بلکہ جدید تکینک کے حامل شاندار کیمرے کا کام بھی سر انجام دینے کے اہل ہیں،ہواوے کے تخلیق کاروں نے P10کو انڈسٹری کی پہلی ہائپر ڈائمنڈ کٹ فنشنگ ٹیکنالوجی سے تیار کیا ہے ،یہ دونوں اسمارٹ فونز نئے دیدہ زیب رنگوں میں بھی دستیاب ہیں ،ان ڈیوائسز کی دیدہ زیب رنگوں میں تیاری کیلئے موبائل انڈسٹری کی جانب سے پہلی بار Pantone Color انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ اشتراک کیا گیا جس کا شمار کلر کی دنیا میں اتھارٹی کے طور پر کیا جاتا ہے ،ہواوے اور Pantone Color انسٹی ٹیوٹ نے ان ڈیوائسز کو Dazzling Blueاور Greenery, رنگوں میں ڈیزائن کیا ہے ، ہواوے P10 اور ہواوے P10پلس طاقتور Kirin 960 پروسیسر اور EMUI 5.1. Kirin 960سے لیس ہیں،3200اور 3750 mAh بیٹری کے ساتھ یہ دونوں ڈیوائسز ہواوے کی سپر چارج ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہیں ،اپنی سپر سیف 5-gate پروٹیکشن میکانزم کی بدولت یہ دونوں ڈیوائسز کم وولٹیج پر بھی چارج ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔