ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعة المبارک) کا دن کیسا گزرے گا؟
برج حمل
آپ نے عرصہ دراز جن پر احسان کئے ہیں اور جس کے لئے اپنی زندگی وقف کی اب وہ بھی آنکھیں دیکھا سکتے ہیں اور الگ بھی ہو سکتے ہیں، خود کو ذہنی طور پر بالکل تیار رکھیں۔
برج ثور
جو آپ چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ اور پھر آپ کی چاہ بھی کیسی جو کرنا ہے۔ وہ میرے اللہ نے کرنا ہے تو پھر دعا کریں۔ اے اللہ جو میرے حق میں بہتر ہے وہ کر دے بس۔
برج جوزہ
مشکلات آنی جانی ہیں۔ اس کو اپنے دل پر مت لگائیں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ دعا سے کام لیں۔ دعا سب سے بڑا وظیفہ ہے اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد بھی جاری رکھیں۔
برج سرطان
آج کچھ بہتری کے امکانات روشن ہیں۔ گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ ٹینشن کے خاتمے کا وقت اب قریب آ گیا ہے۔ صبر کرلیں، دن بدن اچھی خبریں ہی ملتی چلی جائیں گی۔
برج اسد
حالات اب بدلنا شروع ہو گئے ہیں اور آنے والے چند دنوں میں بہت کچھ بدلے گا۔ آپ فکر مند نہ ہوں۔ بس اپنی نیت نیک کر لیں۔، سب اعمال کا نتیجہ ہی ثابت ہو سکتا ہے۔
برج سنبلہ
آپ کی راہ میں جن مشکلات نے پریشان کر رکھا تھا۔ وہ اب دور ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ چند دنوں میں حالات غیر متوقع بہتر ہوکر آپ کی تمام پریشانیوں کو بحکم اللہ ختم کر دیں گے۔
برج میزان
آپ سمجھ لیں کہ توبہ کا دن ہے اور اس کو اس انداز سے کریں کہ بس اللہ راضی ہو جائے۔ اس طرح آپ کو ان اچھے دنوں کا بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔ جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
برج عقرب
محسوس یہ ہی ہو رہا ہے،جیسے کوئی بندش ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ سب آپ کا وہم ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو اس وہم سے بھی آج شام تک ہی نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔
برج قوس
جو لوگ کسی بھی ایسے کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے وہ اس میں ہاتھ نہ ہی ڈالیں تو بہتر ہے، ورنہ نقصان ہو گا۔ صرف موجودہ کام پر توجہ دیں۔
برج جدی
آج کا دن اچھا اور بحکم اللہ آپ کی مشکلات میں واضح کمی لا رہا ہے۔ صبح سے ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور جو کام کرنا چاہ رہے تھے۔ آج بڑی آسانی سے ہوگا۔
برج دلو
عشق و محبت والا خانہ اب پاور فل ہو رہا ہے۔ جو لوگ اپنی نیت نیک رکھ کر ایمانداری سے رشتہ کرنا چاہتے ہیں وہ قدم بڑھائیں کامیابی ملے گی۔ آج بڑی رکاوٹ بھی دور ہو رہی ہے۔
برج حوت
اولاد کے حوالے سے ابھی ان کی سخت نگرانی کی اشد ضرورت ہے اور جو بھی فیصلہ کرنا ہے یا قدم اٹھانا ہے۔ نہایت ہی ٹھنڈے مزاج سے اٹھانا ہے۔ ورنہ چال الٹی پڑ سکتی ہے۔