کرونا وائرس کی وجہ سے تہران سمیت مختلف شہروں میں جمعہ کے اجتماعات منسوخ

کرونا وائرس کی وجہ سے تہران سمیت مختلف شہروں میں جمعہ کے اجتماعات منسوخ
کرونا وائرس کی وجہ سے تہران سمیت مختلف شہروں میں جمعہ کے اجتماعات منسوخ

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں پھیلے کرونا وائرس کی وجہ سے حکام نے تہران سمیت مختلف شہروں میں جمعہ کی نماز کے اجتماعات منسوخ کردیے۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوچکی ہے جبکہ سینئر حکومتی عہدیداروں سمیت 245 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں میں ایران کی نائب صدر برائے خواتین معصومہ ایبتکار اور نائب وزیر صحت ایرج حریرچی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہان پور کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں کرونا وائرس کے 106 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث بعض مزارات کو بند کرنے اور جمعہ کی نماز کے اجتماعات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس پر عملدرآمد سے پہلے صدر سے منظوری لینی پڑے گی۔

ڈاکٹر جہان پور نے بتایا کہ حکومت نے سینما گھروں اور ثقافتی تقریبات پر عائد عارضی پابندی میں ایک ہفتے کا اضافہ کردیا ہے۔دوسری جانب ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق تہران سمیت دیگر شہروں میں جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /بین الاقوامی