کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت فوری یہ کام کرے ۔۔۔شہباز شریف نے مطالبہ کر دیا

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت فوری یہ کام کرے ۔۔۔شہباز شریف نے مطالبہ ...
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت فوری یہ کام کرے ۔۔۔شہباز شریف نے مطالبہ کر دیا

  



لندن (ڈیلی  پاکستان  آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کورونا وائرس سے عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے قومی حکمت عملی بنانے اور چین سے پیشہ ورانہ رہنمائی لینے کا مطالبہ کر دیا۔

لندن سے اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھناباعث تشویش ہے۔اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ وزیر  اعظم اس معاملے پر حکمت عملی بنانے کے لیے تمام وزرائے اعلی سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھی بلائیں، ماہرین اور ڈاکٹرز کی ٹاسک فورس بنائی جائے تاکہ قومی پالیسی بنائی جاسکے۔شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ ضروری مشینیں، آلات اورعلاج کا طبی سامان بھی ہنگامی بنیادوں پر منگوایا جائے جب کہ چین سے کورونا سے نمٹنے کے انتظامات میں پیشہ ورانہ رہنمائی بھی لی جائے۔

مزید : قومی