ٹیکس پالیسیوں نے کاروباری شعبے کو بے تحاشا نقصان پہنچایا
لاہور (سٹی رپورٹر) الیکٹریکل ٹریڈرز ایسوسی ایشن برانڈرتھ روڈ کے نائب صدر قاضی ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ تمام تاجر برادری کو حکومت کی جانب سے زبردستی مسلط کردہ شناختی کارڈ کی شرط نامنظور ہے ہم اس کے خلاف احتجاج سمیت ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ٹیکسز کی وجہ سے پہلے ہی ملکی معیشت بیٹھی ہوئی ہے۔
اوپر سے اس طرح کی ٹیکس پالیسیوں نے کاروبار کو بے تحاشا نقصان پہنچایا ہے۔ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی پہلے ہی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ ان کی ناقص پالیسیوں کے خلاف تاجر اب دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔میری حکومت سے اپیل ہے کہ خدارا تاجر برادری کا سوچیں۔