آڑھتیوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے

آڑھتیوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) مرکزی امید وار برائے سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان ایگریکلچر پوڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ سبزی فروٹ منڈی کے آڑھتیوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سبزی منڈیوں کے تمام تاجر بھائی میرے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ جیت کر بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ہمارا مشن ہے کہ آڑھتیوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام منڈیوں میں سکیورٹی گارڈز تعینات کئے جائیں تاکہ کاروبار کرنے والے اپنے آپ کو محفوظ سمجھے، حکومت منڈی سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔