حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ خارج نہیں ہونے دیں گے،شاہ اویس

حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ خارج نہیں ہونے دیں گے،شاہ اویس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ خارج نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت قادیانیت نوازی سے باز آ جائے۔ حج فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ فی الفور بحال کیا جائے ایسا نہ ہوا تو شدید احتجاج کی کال دیں گے۔ اقوام متحدہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔

بھارتی مسلمانوں کو ہندو انتہا پسندی کا سامنا ہے۔ حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کر کے کم ظرفی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ملک بچانے کے لئے نااہل حکومت سے نجات ضروری ہو چکی ہے۔ موجودہ حکومت نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ عمران خان کو اقتدار میں لانے والے بھی مایوس ہو چکے ہیں۔ سیلکٹڈ وزیراعظم ریجکٹڈ وزیراعظم بننے والا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات پیدا کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ وزراء عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے پیسے کمانے میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔