مودی کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے،اشرف جلالی

مودی کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے،اشرف جلالی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ٹرمپ کے بھارت میں خطاب پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے مودی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔دہلی کے فسادات میں قتل ہونے والے مسلمانوں کے قتل کے ذمہ دار دوقومی نظریہ کے خلاف تقریریں کرنے والے کانگریسی ملا ں ہیں۔ٹرمپ کے دورے کا مجموعی تاثر قاتل اور خونخوار مودی کو تھپکی دینا تھا۔ٹرمپ نے دہشتگردی کو اسلام کی طرف منسوب کرکے اور امریکہ اور بھارت کو اس دہشتگردی کے خلاف ایک قرار دے کر عالم اسلام اور پاکستان کو للکارا ہے۔

 اس نے بھارت کو تباہی پھیلانے والے جدید ہتھیار وں کی فرہمی کیلئے 3ارب ڈالرکے معاہدے کرکے بھارت کے جنگی جنون کو شاباش دی ہے۔اور 6ماہ سے کشمیر میں لگی آگ پر تیل چھڑکا ہے۔اس نے بظاہر پاکستان کی تعریف کی لیکن حقیقت میں یہودوہنود اور نصاری کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے۔ٹرمپ نے جہاں مسئلہ کشمیر کے اجاگر کرنے کا موقع تھا وہاں کشمیر کے سوداگر کا کردار ادا کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4