ویمنزورلڈکپ پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل آسٹریلیا اور بھارت نے میچز جیت لئے

ویمنزورلڈکپ پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل آسٹریلیا اور بھارت نے میچز جیت ...

  



لاہورا(سپورٹسر رپورٹر)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ(آج)جمعہ کو انگلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کینبرا میں شروع ہوگا۔اس سے قبل بدھ کے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو8 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2020کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔جویریہ خان کاکہنا ہے کہ وہ پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی پر خدا کا شکر ادا کرتی ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کامیابی کی بڑی وجہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کا یکجا ہوکر کھیلنا تھا اور یہی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا خاصا ہے۔انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کامیابی کے باعث پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔تجربہ کار بیٹر کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈکے خلاف میچ میں پاکستان کو فتح دلاکر تاریخ رقم کرنے کی کوشش کریں گی۔انگلینڈکے خلاف میچ کھیلنے کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم سڈنی روانہ ہوجائے گی جہاں وہ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور 3 مارچ کو تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔ علاوہ ازیں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلین ویمنز اور بھارتی ویمنز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ آسٹریلین ویمنز نے بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کو 86رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح جبکہ بھارت کی ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 3رنز سے ہرا کر مسلسل تیسری فتح حاصل کی۔ بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔ شفالی ورما میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی