بچے ہمارا مستقبل انہی سے وسیم اکرام اور انضمامالحق بنیں گے یاسر حمید

بچے ہمارا مستقبل انہی سے وسیم اکرام اور انضمامالحق بنیں گے یاسر حمید

  



اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی کرکٹر یاسر حمید نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں انہی سے وسیم اکرم اور انضمام الحق بنیں گے، پاکستان سپر لیگ پہلی بارپاکستان میں ہورہی ہے جس پر پوری پاکستانی قوم خوش نظر آرہی ہے، سکیورٹی کے شاندار انتظامات پر پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وہ جمعرات کو یہاں دی سٹی سکول کیپیٹل کیمپس میں بچوں میں اسناد تقسیم کر نے کے بعد خصوصی بات چیت کررہے تھے۔یاسر حمید نے کہاکہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے اور اس کے ساتھ پاکستان کے گراؤنڈ بھی آباد ہونے کے شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی سی بی بھرپور کوشش کررہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑی آئیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پہلی بارپاکستان میں ہورہی ہے اور شائقین کا جوش و خروش دیدنی ہے اورآپ کو پاکستان میں اچھے میچ دیکھنے کو ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور آپ کو انہی میں سے وسیم اکرم اور انضمام الحق ملیں گے۔انہوں نے بچوں سے اپیل کی کہ وہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیا کریں۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو پڑھائی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی