پاکستان ٹور پر معافی قبول، افغانستان نے محمد شہزاد پر سے پابندی اٹھالی
کابل(آئی این پی) افغانستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد پر سے پابندی اٹھالی۔گذشتہ برس اگست میں اے سی بی نے بغیر اجازت پاکستان کا سفر کرنے پر انھیں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی تھی۔بورڈ کے چیئرمین فرحان یوسف زئی نے شہزاد کی معافی کی درخواست قبول کرلی تاہم کنٹریکٹ کی پابندی رواں برس اگست تک برقرار رہے گی۔