پاکستان سپر لیگ فائیو میچز پر بھاری جواء لگ رہاہے

پاکستان سپر لیگ فائیو میچز پر بھاری جواء لگ رہاہے

  



لاہور( افضل افتخار ) پاکستان سپر لیگ فائیو کے میچز زور وشور سے جاری ہیں اور اس حوالے سے بک میکر بھی متحرک ہیں او ر ان میچز پر جواء لگایا جارہا ہے اب تک ہونے والے میچز میں شائقین نے بھاری جواء لگایا ہے اور ان کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی خاطر خواہ کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی سپر لیگ میں اس وقت جواریوں کی لسٹ میں سب سے زیادہ فیورٹ ٹیم کوئٹہ کی ہے اور اس ٹیم پر اب تک سب سے زیادہ جواء لگ چکا ہے جبکہ اس کے بعد اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم فیورٹ ہے ایک اندازے کے مطابق کروڑوں روپے اب تک کے ہونے والے میچز پر لگائے جاچکے ہیں اور جو ں جوں یہ ایونٹ اپنی منزل کی جانب گامزن ہے مزید جواء لگائے جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی