ایچ بی ایل سپر لیگ،اسلام آباد اورراولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ

ایچ بی ایل سپر لیگ،اسلام آباد اورراولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ

  



اسلام آباد(این این آئی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ کے دور ان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی،کرکٹ اسٹیڈیم اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی،شائقین کو اسٹیڈیم پہنچانے کیلئے شٹل بسز چلائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے اور اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ دوسری جانب اسٹڈیم جانے کیلئے نواز شریف پارک میں انٹری پوائنٹ بنایا گیا۔،موٹر سائیکل کی پارکنگ یورالوجی سنٹر شمس آباد اور کار پارکنگ شکر پڑیاں تھی۔

شائقین کو اسٹیڈیم پہنچانے کے لئے اسی شٹل بسز موجود تھیں۔ سکیورٹی کے پیش نظر اسٹیڈیم روڈ کو عام ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی