میکسیکن اوپن، ویمنز ڈبلز، سٹروم سینڈرز اور ایلن پریزکوارٹر فائنل میں داخل
میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی ٹینس سٹار سٹروم سینڈرز اور انکی ہم وطن جوڑی دار ایلن پریز نے میکسیکن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انہوں نے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں یفان وانگ اور انکے ہم وطن جوڑی دار ڑو لین پر مشتمل چینی جوڑی کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز راؤنڈ 16 میچز میں ا?سٹریلیا کی ٹینس سٹار سٹروم سینڈرز اور انکی ہم وطن جوڑی دار ایلن پریز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یفان وانگ اور انکے ہم وطن جوڑی دار ڑو لین پر مشتمل چینی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
واضح رہے کہ کوارٹر فائنل راؤنڈ میں انکا مقابلہ (ا?ج) جمعہ کو جاپان کی ناؤ ہیبینو اور انکی برطانوی جوڑی دار ہیتھر واٹسن سے ہوگا۔