جنوبی افریقہ کو شکست آسٹریلیا نے ٹی 20سیریز 1-2سے جیت لی

جنوبی افریقہ کو شکست آسٹریلیا نے ٹی 20سیریز 1-2سے جیت لی

  



کیپ ٹاؤن(یواین پی) آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں جنوبی افریقن ٹیم کو 97 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ ڈیوڈ وارنر اور کپتان آرون فنچ کی شاندار نصف سنچریوں اور مچل سٹارک کی عمدہ باؤلنگ نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کینگروز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر 57 اور کپتان آرون فنچ 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، انہوں نے نہ صرف نصف سنچریاں سکور کیں بلکہ اپنی ٹیم کو 120 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا جو ٹیم کی کامیابی کا باعث بنا، مچل سٹارک نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروٹیز ٹیم کے کپتان سمیت تین اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میزبان ٹیم 194 رنز ہدف کے تعاقب میں 15.3 اوورز میں 96 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کے بعد کینگروز باؤلرز بھی پیچھے نہ ہٹے اور انکی عمدہ باؤلنگ کے باعث میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ نیو لینڈز، کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے، اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر 57 اور کپتان آرون فنچ 55 رنزبناکر اپنی ٹیم کو 120 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، سٹیون سمتھ ناقابل شکست 30 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔رابادا، نورٹج، نگیڈی، پریٹوریئس اور شمسی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 194 رنز ہدف کے تعاقب میں پروٹیز مہمان ٹیم کے باؤلرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی، مچل سٹارک، ایشٹن ایگر اور زیمبا نے میزبان ٹیم کو پوری بساط لپیٹ دی، میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ پوری ٹیم 15.3 اوورز میں 96 رنز بناسکی۔ کینگروز نے پروٹیز ٹیم کو نہ صرف میچ میں 97 رنز سے شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ مچل سٹارک اور ایشٹن ایگر نے 3,3 زیمپا نے 2 جبکہ کمنز اور مارش نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ مچل سٹارک کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی