بورڈ کی بھرپور محنت سے انٹر نیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے،حماد اعظم

بورڈ کی بھرپور محنت سے انٹر نیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے،حماد اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی کرکٹر حماد اعظم نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھرپور محنت سے انٹر نیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے، پاکستان محفوظ ملک ہے، عالمی ٹیمیں اور کھلاڑی دوبارہ پاکستان آنا شروع ہو گئے ہیں اور انشا ء اللہ ایک دن دنیا کی تمام ٹیمیں دوبارہ آئیں گی،بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے۔وہ جمعرات کو یہاں دی سٹی سکول کیپیٹل کیمپس میں بچوں میں اسناد تقسیم کر نے کے بعد خصوصی بات چیت کررہے تھے۔حماد اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے ملک میں شاندار انعقاد پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھرپور محنت سے انٹر نیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان محفوظ ملک ہے، عالمی ٹیمیں اور کھلاڑی دوبارہ پاکستان آنا شروع ہو گئے ہیں اور انشا ء اللہ ایک دن دنیا کی تمام ٹیمیں دوبارہ آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ بچے ہمارا سرمایہ ہیں اور ان بچوں کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہاکہ سٹی سکول کیپٹل کیمپس میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر توجہ دی جارہی ہے اور بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے۔