آسٹریلیا کھلاڑی شین واٹسن وزیر اعظم عمران خان سے متاثر

آسٹریلیا کھلاڑی شین واٹسن وزیر اعظم عمران خان سے متاثر

  



اسلام آباد(آئی این پی)سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کو ایک حیرت انگیز تجربہ قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کے لئے آئے لیجنڈری کرکٹر سے عمران خان نے وزیر اعظم ہاس میں ملاقات کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شین واٹسن نے ملاقات کے بعد ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔38سالہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر شین واٹسن کا کہنا تھا کہ عمران خان ان کے کرکٹ کے ہیرو ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کرکٹ ہیرو، عظیم آل رانڈر سے ملاقات کرنا اور ان سے گفتگو کا موقع ملنا میرے لئے بہت خاص تھا۔شین واٹسن نے لکھا کہ عمران خان نے کرکٹ کے میدان میں اور باہر ایک متاثر کن زندگی بسر کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ سر ویوین رچرڈز، گریگ چیپل اور عمران خان کے ساتھ گزارے پرانے وقتوں کا سن کر بہت اچھا لگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی