نوویک جوکووچ دبئی اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

نوویک جوکووچ دبئی اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

  



دبئی(آئی این پی)سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، عالمی نمبر ایک اور آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ دبئی اوپن ٹینس مینز سنگلز کا شاندار آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچز میں نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی فلپ کولیشرائبر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔دیگر میچوں میں یونان کے سٹیفانوس، فرانس کے گیل مونفلس اور رچرڈ گیسکٹ اور روس کے کیرن خچانوف نے کامیابی حاصل کر کے ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ نوویک جوکووچ کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ روس کے کیرن خچانوف سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی