سرائے نورنگ،پولیس کا چھاپہ اشتہاری سمیت 2 گرفتار

سرائے نورنگ،پولیس کا چھاپہ اشتہاری سمیت 2 گرفتار

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) نورنگ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران قتل اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت دو نامزدملزمان کوگرفتارکرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا۔اس سلسلے میں ر ایس ایچ او تھانہ نورنگ محمد امیرخان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ گذشتہ روزاُن کی قیادت میں نورنگ پولیس اور15پولیس نے سرحدی گاؤں ٹپ تختی خیل اور ترخہ بازی خیل میں اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران قتل اقداقتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری عصت اللہ سکنہ ٹپ تختی خیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ میگزین اور ایمونیشن برآمد کرلئے پولیس نے اشتہاری گل میر سکنہ ترخہ بازی خیل کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران ملزم عدم موجود پایا گیا تاہم مکان کی تلاشی کے دوران پولیس نے ایک عدد کاشنکوف برآمد کرلی پولیس نے ایک اور کاروائی کے دوران قتل کے مققدمہ میں نامزد ملزم فقیر محمدسکنہ جنوبی وزیرستان کو پستول 30 بور سمیت دھرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نورنگ میں الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر