جامعہ پشاور اور جرمن سفارت خانہ تحقیقی وثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں،جرمن سفیر

جامعہ پشاور اور جرمن سفارت خانہ تحقیقی وثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر)جامعہ پشاور اور جرمن سفارت خانہ مشترکہ طور پر تعلیمی تحقیقی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں کردار ادا کرے گی جس کیلئے بہت جلد جرمن سفیر کے جامعہ پشاور کے مستقبل قریب میں دورے پر حتمی روڈ میپ تشکیل دیا جائے گا یہ اتفاق جرمن سفیر بیر نہارڈ شلاگ ہیگ اور جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان سے ملاقات کے دوران کیا گیا اس موقع پر جرمن وفد میں پریس سیکرٹری کرسٹین رازنبرگ اور گوئٹے انسٹیوٹ کے ڈائریکٹر سٹیفن ونکلر جبکہ جامعہ پشاور کی جانب سے پرووائس چانسلر پروفیسر جوہر علی، پروفیسر حسین شھید، پروفیسر حزب اللہ اور میڈیا آفیسر علی عمران نے شرکت کی۔اس موقع پر جرمن سفیر نے وی سی جامعہ پشاور کی جانب سے فیکلٹی کیلئے ڈاڈ سکالرشپ کی تجویز پر عمل درآمد کیلئے اتفاق کیا اور امید کی جلد اس پر پیش رفت کی جائے گی۔ اس موقع پر گوئٹے انسٹیوٹ کے ڈائریکٹر سٹیفن ونکلر نے اپنے ادارے کی جانب سے جرمن زبان دانی کے متعلق آگاہ کیا جبکہ پاکستان میں پچاس جرمن زبانی دانی کے اساتذہ کے الیمنائی نیٹورک کو جامعہ پشاور کیلئے کارآمد بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے آخر میں جامعہ پشاور کے وائس چانسلر نے جرمن سفیر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی

مزید : پشاورصفحہ آخر