ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کا تھانہ غربی میں زیر تعمیر پولیس اسسٹنس لائن کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کا تھانہ غربی میں زیر تعمیر پولیس اسسٹنس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے تھانہ غربی میں قائم پولیس اسسٹنس لائن کا دورہ کیا، انہوں نے نئے زیر تعمیر پولیس اسسٹنس لائن کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، پال آفس میں اب تک لاکھوں سائلین کی دادرسی کرکے ان کو کریکٹر سرٹیفیکیٹس اور دیگر سروسز فراہم کی جا چکی ہیں، ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس اسسٹنس لائن آفس کی ریکا رڈ چیک کر تے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور اسسٹنس لائنز میں تعینات پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دیں، کہ اپنے ڈیوٹی ایمانداری اور خلوص نیت کیساتھ انجام دیں اور عوام کو بہترین سہولیا ت فراہم کریں،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے تھانہ غربی میں قائم پولیس اسسٹنس لائن کا دورہ کیا،، انہوں نے تھانہ غربی میں زیر تعمیر قائم پولیس اسسٹنس لائن کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،اس موقع پردیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے دورہ کے دوران ایس ایس پی آپریشن کو بتایا گیا کہ سینکڑوں کی تعداد میں سائلین روزانہ کی بنیاد پرPAL دفتر میں مختلف مسائل کے حل کی خاطر آتے ہیں جبکہ اب تک لاکھوں کی تعداد میں سائلین کو مختلف سروسز فراہم کی گئیں ہیں، ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس اسسٹنس لائن آفس کی ریکا رڈ چیک کر تے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا او ر پولیس اسسٹنس لائنز میں تعینات پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دیں، کہ اپنے ڈیوٹی ایمانداری اور خلوص نیت کیساتھ انجام دیں اور عوام کو بہترین سہولیا ت فراہم کریں، ایس ایس پی آپریشنز نے ٹریفک ٹریننگ ڈرائیونگ سکو ل کا بھی دورہ کیا جہا ں پر ڈی ایس پی ٹریفک ٹریننگ سکو ل انیلہ ناز نے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے اس موقع پر آنے والے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کو درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کی انہوں نے کہا کہ پولیس اسسٹنس لائن کے قیام کا مقصد عوام کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے مختلف سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ پولیس اسسٹنس لائن کا عملہ اپنی کار کردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے عوام کو فراہم کئے جانے والے سروسزکی ڈیلیوری کو مزید تیز کریں تاکہ عوام کو لائن کے دور رس نتائج پہنچ سکیں، ایس ایس پی آپریشن نے مزید کہا کہ تمام ایس ایچ اوز مختلف دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے میں سستی کا مظاہرہ نہ کریں اور پال آفس آنے والے سائلین کی داد رسی کو یقینی بنائیں