پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کے زیر اہتمام فوج کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی

پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کے زیر اہتمام فوج کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیٹریاٹک یوتھ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پاکستان فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اتھا رکھے تھ جس پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔مظاہرے کی قیادت پیٹر یاٹک یوتھ خیبر پختونخوا کے صدر عدنان سمیع اللہ اور دیگر ساتھیوں نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 27فروری کو پاکستان ایئر فورس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے دو جنگی جہاز مار گرائے تھے جس پر ہم پاکستان کے افواج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج دنیا کیبہترین افواج میں شمار ہوتی ہیں۔انہوں نے عزم کیا کہ پاکستان فوج کیساتھ ہر قدم شانہ بشانہ کھڑے رہے گے اور اپنے ملک کی دفاع میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر