صوابی پولیس نے گرین پاکستان شجر کاری مہم کا آغازکر دیا

صوابی پولیس نے گرین پاکستان شجر کاری مہم کا آغازکر دیا

  



صوابی(بیورورپورٹ)صوابی پولیس نے گرین پاکستان شجر کاری مہم کا آغازکر دیا۔اس سلسلے میں پولیس لائن شاہ منصور صوابی میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے ڈی پی او صوابی عمران شاہد اور ڈی سی شاہد محمود نے پولیس لائن میں (دیار)پودا لگاکر کیا۔صوابی پولیس کی شجر کاری مہم میں ہزاروں پودے لگائے جائینگے، ضلع سطح پر ماحول دوست پودے لگائے جائینگے اور ہر آفیسر/سپاہی کم از کم ایک پودا لگائیگا جس سے ہزاروں کی تعداد پودوں کی شجرکاری ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ اس مہم سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوگی ڈی پی او صوابی اور ڈی سی صوابی نے شاہ منصور پولیس لائن صوابی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔افتتاح کے موقع پر SPنیاز علی خان پرنسپل آف پی ٹی ایس،اے سی صوابی اور دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈی پی او صوابی نے ضلع بھر کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ جات اور چوکیات میں بھی شجر کاری مہم کو شروع کریں۔ ڈی پی او صوابی نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی ذاتی کوششوں سے اس نیک کام کو فروغ دیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے آغاز کا مقصد گرین پولیس کے تصور کو اجاگر کرنا اور لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے اور پولیس لائن،تمام تھانہ جات و چوکیات، پولیس ہیڈکوارٹرز،اور دیگر یونٹس کو باقاعدہ شجرکاری کے تحت سرسبزوشاداب بنایا جائیگا۔ شجرکاری مہم میں مختلف قسم کے ہزاروں پودے لگائے جائینگے۔ جس سے بلاشبہ مستقبل میں ان تمام مقامات پر موسمی لحاظ سے نہ صرف مثبت اثرات دیکھنے کو ملیگابلکہ صحت مند اور تندرست ماحول جیسے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا. انہوں نے اس موقع پر آحکامات جاری کئے کہ پولیس لائن شاہ منصور میں مختلف پھل اور پھولدار کے باغات لگائے جائینگے.

مزید : پشاورصفحہ آخر