بنوں، پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی

بنوں، پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی

  



بنوں (نمائندہ پاکستان)27فروری کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح بنوں میں بھی بنوں کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریلی نکالی ریلی امام بارگاہ حسینہ سے برآمد ہوکر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ریلوے روڈ چوک بنوں پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکاء ناروزکربلائی,ڈاکٹر اسلم خان اور دیگر نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے پلے کارڈز اُٹھارکھے تھے جن پر پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے اُنہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 27فروری سال 2019کا دن اتحاد واتفاق کا دن تھاہے اور رہے گا بھارتی فوج ایک بزدل فوج ہے پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے پاکستان کی فوج ایک بہادر فوج ہے ان کا مقابلہ معمولی بات نہیں کسی نے پھر جرت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے اُنہوں نے کہاکہ 27فروری کا دن تاریخی دن ہے پاک فوج نے بہادری کے ساتھ 27فروری کو بھارتی طیارہ مارگرایا تھا اُنہوں نے اعلان کیا کہ عنقریب بھارت کو شکست دے کر کشمیر پر سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے,

مزید : پشاورصفحہ آخر