بٹ خیلہ نہرکی بے رحم موجوں نے ایک مزدورکونگل لیا

بٹ خیلہ نہرکی بے رحم موجوں نے ایک مزدورکونگل لیا

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) بٹ خیلہ نہرکی بے رحم موجوں نے ایک مزدورکونگل لیا۔نعش نکالنے کیلئے ریسکو1122سول ڈیفنس اورالخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروان اپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزعلی الصبح بٹ خیلہ محلہ میزارہ (صبرشاہ) کاایک پچیس سالہ نوجوان محمدکریم خان ولد محمدحکیم خان محنت مز دوری کیلئے بازارجارہاتھاکہ راستے میں باولے کتوں نے ان پرحملہ کردیاانہوں نے کتوں سے بچنے کیلئے نہرکوچلانگ لگادی جس سے وہ نہرکے بے رحم موجوں کے نذرہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122سول ڈیفنس اورالخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکارموقع پرپہنچ کرنعش کونکالنے کیلئے اپریشن شروع کردی مگراخری اطلاع تک نعش برامدنہ ہوسکی۔ تھانہ بٹ خیلہ نے ابتدائی رپورٹ درج کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر