شمالی وزیر ستان کے متاثرین موٹر کار بارگین کا احتجاج جاری

شمالی وزیر ستان کے متاثرین موٹر کار بارگین کا احتجاج جاری

  



بنوں (نمائندہ پاکستان)شمالی وزیرستان کی موٹرکار بارگین ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نقصانات کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہاؤس کے سامنے کے ساتھ ساتھ پاک افغان شاہراہ پر دھرنا دینے کی دھمکی دے دی نیشنل پریس کلب بنوں میں پریس کانفرنس کے بعد احتجاجی مظاہرے سے آل شمالی وزیرستان کی بارگین ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرملک سید جمال وزیر،نائب صدرملک محمد رسول،چیئرمین کمیٹی ملک ضیاء اللہ،ملک اکرم اللہ،ملک حاجی یونس ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ستر سے زائد ہمارے بارگین تباہ ہوچکے ہیں جن میں گاڑیاں کھڑیاں تھیں وہ بھی تباہ ہوچکی ہیں جن میں مجموعی طورپر ہمارے کھربوں کے نقصانات ہوئے ہیں پرامن احتجاج ہر شہری کا فرض ہے جن کے ازالے کیلئے ہم نے کئی بار پرامن احتجاجی مظاہرے اور دھرنا دئیے مگر آج تک ازالہ نہیں کیا گیاہے کوئی بھی ہماری فریاد سننے کو تیار نہیں ہے آپریشن ضرب عضب کے بعد شمالی وزیرستان نے میدان جنگ کا منظر پیش کررہا تھا آپریشن ضرب عضب میں ہزاروں گاڑیاں تباہ ہوچکی ہیں اُنہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح دیگرمتاثرہ خاندانوں اور دکانداروں کو معاوضہ دیا گیا ہے اُسی طرح ہمیں بھی دیا جائے اُنہوں نے کہاکہ اب تو ہم خیبر پختونخوا میں ضم ہوچکے ہیں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کوپورے کے پی کے میں استعمال کی جازات دیں شمالی وزیرستان میں دوبارہ سروے کیا جائے پہلے سروے سے ہمارے موٹربارگین جو رہ گئے ہیں وہ نئے سروے میں شامل کئے جائیں ہم راہ کے ایجنٹ نہیں ہیں بلکہ محب وطن ہیں لیکن پھر بھی سزادی جارہی ہے اُنہوں نے کہاکہ جب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں اس وقت تک ہمار ا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر