صوابی،زیدہ میں قتل کا معمہ حل قاتل پستول سمیت گرفتار

صوابی،زیدہ میں قتل کا معمہ حل قاتل پستول سمیت گرفتار

  



صوابی(بیورورپورٹ)زیدہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مقصود علی کی قتل کا معمہ حل کر کے قاتل کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکر لیا۔تھانہ زیدہ کے حدود گاوں ٹھنڈ کوئی میں اندھے قتل کا سراغ لگایا گیا۔کچھ دنوں قبل تھانہ زیدہ کے حدود میں اختر علی نامی شخص نے اپنے بھائی مقصود علی کے قتل کا ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا جس پر ڈی پی او صوابی نے خصوصی دلچسپی لیتے ھوئے ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او تھانہ زیدہ راز محمد خان انوسٹگیشن آفیسر سبحان اللہ جدون اور اے ایس آئی خالد آمین خان نے دن رات محنت کرکے جدید خطوط پر تحقیقات کیا اور مجرم شاہ فیصل کو گرفتار کرکے آلہ قتل 30 بور پستول بھی برآمد کیا۔ ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وجہ قتل صرف 20ھزار روپے تھے جو کہ شاہ فیصل کے مقصود کے اوپر قرض تھے۔جبکہ انکی قتل پر لوگوں نے کوئی اور رنگ دے رہے تھے۔مگر جدید سائنٹفک کی بدولت اصل ملزم تک رسائی حاصل کی۔ڈی پی او صوابی نے پورے ٹیم کو نقد انعام کے ساتھ توصیفی اسناد سے نوازا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر