چارسدہ،موذی امراض سے آگاہی،کھلی کچہری کا انعقاد

چارسدہ،موذی امراض سے آگاہی،کھلی کچہری کا انعقاد

  



چارسدہ(بیو رو رپورٹ)ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوام میں موذی امراض کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد۔ عوام کو موذی امراض کے نقصان اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دی گئی جس سے درجنوں والدین کے تحفظات دور ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام میں موذی امراض کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لئے بنیادی مرکز صحت نستہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسیب الرحمان،اسسٹنٹ کمشنر رافعہ قیوم،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ادریس خان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسرکامران خان اور ڈاکٹر اعجاز نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کھلی کچہری کے شرکاء کو پولیو،ڈینگی اور خسرہ سمیت دیگر موذی امراض کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور بچوں کو خفاظی ٹیکے لگانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔اس حوالے پولیو سمیت دیگر امراض کے حوالے سے والدین کے تحفظات کو دور کیا گیا جبکہ والدین نے مستقبل میں محکمہ صحت کے اہلکاروں سے تعاون کرنے اور معاشرے کو تمام موذی امراض سے پاک کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔

۔

مزید : پشاورصفحہ آخر