جندول،مقامی صحافی کے قتل پر صحافی برادری سراپا احتجاج

جندول،مقامی صحافی کے قتل پر صحافی برادری سراپا احتجاج

  



جندول(نمائندہ پاکستان)جندول سوات میں ایک مرتبہ پھر مقامی صحافی کے قتل پر صحافی برادری کا اظہار تشویش،مرکزی و صوبائی حکومت سے قانون سازی اور فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری سمیت انہیں سزائیں دینے کا مطالبہ کر دیا۔اس حوالہ سے جندول پریس کلب کے صدر سید اظہار الدین جان کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیرمین پریس کلب عمر خالق درانی، دیر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری عبید الرحمن، ڈپٹی جنرنل سیکٹری، وحید اللہ مشوانی،نور زمان موسی خیل، وحید تاجک، حبیب اللہ صدیقی، لیاقت علی خان و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صحافی برادری نے اپنے اپنے تاثرات بیان کئے اپنے مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عرصہ درز سے صحافیوں پر حملہ ہوتے آرہے ہیں جن میں کبھی صحافی قتل تو کبھی شدید زخمی کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت صحافیوں کی سیکیورٹی کیلئے بہتر اقدامات نہیں اٹھاتے تب تک یہ ظلم جاری رہے گا۔صحافیوں نے مرکزی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے حفاظت کیلئے قانون سازی کرائی جائے۔انہوں نے سوات کے صحافی حمید اللہ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر حکومت نے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو ملک گیر احتجاج سے دریغ نہیں کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر