بنوں،ڈاکٹروں کی غفلت سے خاتون جاں بحق،لواحقین کا احتجاج

بنوں،ڈاکٹروں کی غفلت سے خاتون جاں بحق،لواحقین کا احتجاج

  



بنوں (تحصیل رپورٹر)وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ایمرجنسی کے سامنے خاتون کی لاش رکھ احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی خاتون کے لواحقین میر قادر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہماری خاتون جاں بحق ہوگئی ہے تین گھنٹے تک ہم نے انتظار کیا مگر کوئی خاتون کے علاج کیلئے نہیں آیا جس کی وجہ سے خاتون جاں بحق ہوگئی بچے کا کیس تھا صبح سے خاتون علاج کیلئے ہسپتال میں پڑی تھی مگر کسی نے بھی علاج دینے کی زحمت نہیں کی جس کی وجہ سے موت کا واقعہ ہوا اُنہوں نے کہاکہ فوری علاج نہ دینے کی وجہ سے خاتون مریضہ کی طبیعت اچھی تھی تین گھنٹے تک نہ ہم نے ڈاکٹر دیکھا اور نہ لیڈی ڈاکٹر دیکھی ڈاکٹروں کی عدم غیر حاضری کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے اُنہوں نے متعلقہ ڈاکٹر اور سٹاف کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر