عوامی مفاد کیلئے تحصیل شبقدر کو سب ڈیژن کا درجہ دے رہے ہیں:عارف احمد زئی

عوامی مفاد کیلئے تحصیل شبقدر کو سب ڈیژن کا درجہ دے رہے ہیں:عارف احمد زئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے کہا ہے کہ شبقدر کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے لے کر امن کے حصول تک ہر قدم پر بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ جس کا صوبائی حکومت کو ادراک ہے،اورعومی مشکلات اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحصیل شبقدر کو بہت جلد سب ڈویژن کا درجہ دیا جائے گا تاکہ مسائل لوگوں کی دہلیز پر حل ہوں اور انہیں صاف پینے کے پانی، نکاسی آب سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی فوری ممکن ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ عارف احمدزئی نے کہا کہ شبقدر کو دیگر ترقی یافتہ علاقہ جات کے برابر لانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل شبقدر کو جلد سب ڈویژن کا درجہ دیاجائے گا اور اس کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کریں گے۔ عارف احمدزئی نے واضح کیا کہ اس وقت تمام عوامی شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ عوام تک تبدیلی کے دیر پا ثمرات پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل شبقدر کو سب ڈویڑن کا درجہ دینے سے یہاں پر عوام کے مسائل مزید تیزی سے حل ہو پائیں گے۔