جندول ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کا مختلف یوٹیلٹی سٹورز پر چھاپہ

جندول ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کا مختلف یوٹیلٹی سٹورز پر چھاپہ

  



جندول(نمائندہ پاکستان)جندول ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کا مختلف یوٹیلٹی سٹورز پر چھاپہ۔ سودا سلف کا معیار اور عملہ کی حاضری چیک کی،ثمرباغ یوٹیلٹی سٹور کو چند دنوں کا اندر بحال کرنے کا اعلان بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن محمد ریاض اور وئیر ہاوس انچارج امداد خان نے تحصیل ثمرباغ کے مختلف یوٹیلٹی سٹورز پر اچانک چھاپہ مارا۔اس موقع پر انہوں نے عملہ کی حاضری چیک کی اور سودا سلف کے معیار اور ضروریات کا جائزہ لیا انہوں نے مختلف یوٹیلٹی سٹورز میں سودا سلف کی کمی پوری کرنے اور گذشتہ کئی ماہ سے بند ثمرباغ یوٹیلٹی سٹور کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان بھی کیا۔اس دوران مقامی لوگوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ہدایات کے مطابق عوام کو سبسٹڈائز سودا سلف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مختلف علاقوں میں ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی سٹور کھولے جائے گے۔انہوں نے کہا کہ عوام سستے اور معیاری سودا سلف کی خریداری کیلئے سرکاری سٹورز آیا کریں تاکہ عوام کو بھی ریلیف مل سکیں اور یوٹیلٹی سٹورز کے اخراجات بھی پورے ہوں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر